The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والوں کو سلیوٹ کرتا ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو سلام پیش کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک

واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کراچی کا معاشی حب سمجھے جانے والے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں