تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

’آصف زرداری سے متعلق بیان پر قائم ہوں‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیئےگئے بیان پرقائم ہوں آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی عزت ہوتی ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنامیری بہترین حکمت عملی تھی اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتےتوعام انتخابات نہیں ہونے تھے 90روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہوناہے ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

صحافیوں سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی قائدین کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کر رہے ہیں۔

اجلاس کے بعد عمران خان عوام سے مخاطب ہوں گے۔ اجلاس میں شاہ محمودقریشی، اسدعمر، فرخ حبیب، شبلی فراز، عندلیب عباس، مسرت جمشید چیمہ و دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں کےپی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر آئندہ کےلائحہ عمل پر مشاورت جاری ہے جب کہ انتخابات کے حوالے سے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ سمیت دیگرامورپر غور کیا جارہا ہے۔

Comments