پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

‘آؤٹ دینے کے فیصلے پر آج بھی قائم ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل سابق امپائر این گولڈ سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔

2011 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو فیلڈ امپائر این گولڈ نے ایلبی ڈبلیو قرار دیا تھا لیکن تھرڈ امپائر نے اس فیصلے پر نظرثانی کے بعد بیٹسمین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں امپائر این گولڈ نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے، میں اس فیصلے کی یہاں بیٹھ کر بھی گارنٹی دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے سچن کو آؤٹ قرار دیا تو میں سوچ رہا تھا کہ یہ آؤٹ ہی ہے، میں خوش تھا کہ ٹنڈولکر فیصلے کے بعد واپس جارہے ہیں لیکن بعد میں تھرڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=-okiycC0gtw

این گولڈ نے انکشاف کیا کہ تھرڈ امپائر بلی بوڈن نے مجھے کہا کہ گیند لیگ اسٹمپ کو مس کر رہی ہےاس لیے مجھے آپ کا فیصلہ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

چند روز قبل اسپنر سعید اجمل نے بھی ویڈیو سیشن میں کہا تھا کہ سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے لیکن بیٹسمین نے تاخیر سے رویو لیا، کوئی بھی اپنے طور پر تکنیکی تبدیلی کر کے فیصلہ تبدیل کر سکتا تھا، جو بھی ہوا وہ ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں