منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف جاری تنازع کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ‘سردار جی 3’ ریلیز ہوئی ہے، فلم نے باکس آفس پر بزنس تو کافی اچھا کیا تاہم اس کی ریلیرز سے قبل ہی بھارت میں فلم کو لے کر طوفان برپا ہوچکا ہے اور ہر جانب سے پنجابی اداکار پر تنقید کی جارہی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستانی فنکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت کے حالیہ اشتراک کو سوشل میڈیا صارفین، مشہور بھارتی شخصیات اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایسے میں نصیرالدین شاہ نے اب دلجیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گلوکار فلم کی کاسٹنگ کے لیے ذمہ دار نہیں تھے،

دلجیت اور ہانیہ کی ’سردار جی 3‘ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ "میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، اداکار کی مخالف پارٹی کی گندی چالیں ان پر حملہ کرنے کے موقع کا انتظار کر رہی تھیں، جو موقع آخر کار انھیں مل ہی گیا۔

سینئر اداکار نے کہا کہ دلجیت فلم کی کاسٹنگ کے ذمہ دار نہیں تھے بلکہ ڈائریکٹر اس کا ذمہ دار تھا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، جب کہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے،

انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان جو ذاتی تعلقات ہیں انتہاپسند انھیں ختم کرنا چاہتے ہیں، نصیرالدین شاہ نے مزید اپنے "قریبی دوستوں اور رشتہ داروں” سے محبت کا اظہار کیا جو پاکستان میں مقیم ہیں۔

ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی تھری‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں