جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چودہ سالہ احمد محمد نے اسکول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک :امریکا میں اسکول انتظامیہ کے ناروا سلوک پر دلبرداشتہ چودہ سالہ احمد محمد نے اسکول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے چودہ سالہ احمد محمد نے ایک گھڑی بنائی اوراستاد کو دکھانے اسکول لے گیا، لیکن متعصب اسکول انتظامیہ نے گھڑی کو بم کہہ کر پولیس طلب کرلی، کم سن طالبعلم کوہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیجا گیا تھا، جس پر احمد نے بھی اسکول چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کم سن طالب علم کو پولیس کے حوالے کرنے پر سوشل میڈیا پر احمد سے اظہار یکجہتی کی مہم ’اسٹینڈ ود احمد‘ شروع ہوگئی، جس امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حصہ لیتے ہوئے اسے اپنی گھڑی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے ڈالی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکیٹیو مارک زوکربرگ نے بھی احمد کو اپنی کمپنی کا دورہ کرنے کی دعوت دی، دیگر ٹوئٹ کرنیوالوں میں ہیلری کلنٹن سمیت کئی نامورشخصیات شامل ہیں، اظہار یکجہتی کرنے پر احمد نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں