جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نےکہا ہے کہ  قائد ایم کیو ایم سےپاکستان زندہ باد کہنے پر  معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے اے آئی وائی الیونتھ آر کے میزبان و صحافی وسیم بادامی کو قائد ایم کیو ایم سے معذرت کرنے کے حوالے سے ایک میسج بھیجا ہے۔

- Advertisement -

جس میں بابر غوری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’قائد ایم کیو ایم سے پاکستان زندہ باد کہنے پر معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، پاکستان زندہ باد کہنے پر آج بھی قائم ہوں‘‘۔

بابر غوری کا کہنا ہے کہ ’’متحدہ کے نظم و ضبط کے حساب سے ہمیں ٹوئٹ کرنے سے قبل پارٹی قیادت کو آگاہ کرنا پڑتا ہے تاہم اس حوالے سے میں نے پارٹی قیادت کو بغیر اطلاع دئیے ٹوئٹ کیا جس پر مجھے معافی مانگنی پڑ گئی‘‘۔

بابر غوری نے مزید کہا ہے کہ’’میں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دل سے کہا ہے اور اُس نعرے پر تاحال قائم بھی ہوں کیو نکہ پاکستان کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے‘‘۔

پڑھیں:  دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

واضح رہے ایم کیو ایم کی مستعفی رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’’بابر غوری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کہنے کے بعد قائد ایم کیو ایم سے معذرت طلب کی گئی ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں