تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آئیسولیشن میں موجود کینیڈین وزیراعظم کورونا کا شکار

آئیسولیشن میں موجود کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوئی علامات نہیں ہیں اور وہ خود کو ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے وضع کردہ رہنما اصولوں کی پاسداری کر ر ہے ہیں۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے ساتھ ساتھ بوسٹر بھی لگوائیں۔

دو روز قبل بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹن ٹروڈو آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیٹا کورونا کا شکار ہوا ہے اور احتیاطی تدابیر کے تحت وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی فیملی کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز لوگ پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے، اور نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین حکومت سے کرونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کینیڈا میں جبری ویکسینیشن کے خلاف آزادی قافلہ دارالحکومت اوٹاوا پہنچ گیا، سیکڑوں ٹرک ڈرائیوروں اور ہزاروں افراد نے سڑکیں بند کر دیں۔

جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت خفیہ مقام پر منتقل

واضح رہے کہ ویکسین پاسپورٹ کے خلاف برطانیہ، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکا، اسپین، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا میں ہر ہفتے ہزاروں افراد مظاہرے کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -