ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

’میرے خیال میں بابر اعظم کے ساتھ ’انا‘ کا مسئلہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق لیجنڈ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں بابر اعظم کے ساتھ ’انا‘ کا مسئلہ ہے۔

پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کی کھوئی ہوئی فارم اور کریز پر ان کی طویل جدوجہد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی مدد لینے میں ہچکچاہٹ انہیں روک رہی ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ میرے خیال میں یا تو انا کا مسئلہ ہے یا وہ اپنی موجودہ صورت حال پر قابو پانے میں اپنے سینئرز سے مشور لینے میں بہت شرماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دوستی نے بھی کھلاڑیوں کو دوبارہ فارم حاصل کرنے میں مدد کی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ 2016 میں یونس خان نے محمد اظہر الدین سے بات کی اور انگلینڈ میں انہوں نے ڈبل سنچری اسکور کی، یہ بھی یاد ہے کہ اظہر الدین نے 1989-90 میں بھارت کے دورہ پاکستان کے دوران مجھ سے رہنمائی لی تھی، اسی طرح سعید انور نے سنیل گواسکر سے مشورہ لیا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ بابر اعظم شاٹس کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور جلد آؤٹ ہورہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں