منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

روہت شرما کو پھنسانے کیلیے ’جال‘ کس نے تیار کیا؟ رمیز راجا کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کپتان بابراعظم ‏کو بتایا تھا کہ کیسے روہت شرما کو آؤٹ کرنا ہے۔

بی بی سی براڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ جب قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے روانہ ہونے والی ‏تھی تو بابراعظم سے ملاقات کر کے ان سے بھارت سے مقابلے پر گفتگو ہوئی۔

رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اس وقت چیف سلیکٹر کے پاس کھڑے تھے کہ میں نے ان سے روہت شرما کو ‏پھنسانے کے لیے حکمت عملی سے متعلق پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو پلان بتایا کہ روہت شرما بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے خلاف مشکلات کا شکار ہوتا ‏ہے جیسا کہ محمد عامر کے ساتھ اسے پریشانی ہوئی۔

بابر کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی سے بولنگ کروائیں اور اسے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے کا ‏کہیں، ایک فیلڈر کو شارٹ لیگ پر لے کر آفریدی کو کہیں ان سوئنگ یارکر کرے اور روہت کو کسی صورت سنگل ‏لے کر وکٹ کے دوسرے اینڈ پر نہ جانے دیں۔

ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 عشاریہ ایک اوورز میں روہت شرما اور کے ایل راہول ‏کو پویلین بھیج کر تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں