جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان انسانی وقار،خاندان کی عزت،اسلامی اخلاقی اقدار پر بنا لیکن اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ ان تمام اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ایسی ویڈیو سامنےآئی جس میں ان کی اہلیہ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی گئی، یہ افسوسناک اورسراسرقابل مذمت ہے،کسی انسان کو اس کا شکارنہیں ہونا چاہیے،میں چیف جسٹس سےمطالبہ کرتاہوں کہ وہ اس کاازخودنوٹس لیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ تہجد گزارخاتون کو تکلیف اور اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ رات مجھے میری بیوی کا فون آیا، میں نے پوچھا کیا ہواتو جواب میں ان کی چیخ و پکار تھی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بیٹی کو فون کیا اور کہا ماں سے پوچھوکیا ہوا، تو اس نے اپنی ماں کو منایا تو میری بیوی نے کہا مجھے کسی نےویڈیو بھیجی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیٹی نے سسکیوں میں کہا ڈیڈی یہ ویڈیو آپ اور مما کی ہے، میری بیوی ملک چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں