جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‏’جان بھی چلی جائےکھیلوں گا ضرور‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ محمد رضوان نےکہا جان بھی چلی جائےکھیلوں گا ‏کیونکہ یہ اعزاز ہے رضوان کاجذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سب نےتعریف کی پاکستان ٹیم کومخالف ‏ٹیمیں بھی داد دیتی نظرآئیں فخر ہے ایسی ٹیم کا کوچ ہوں جس پرسب کو فخر ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہےوہ فائٹر ہے فرنٹ لائن پرکھیلنےوالےکھلاڑیوں ‏کیساتھ ایسےحالات آتےہیں حسن علی وقتی طورپرافسردہ ہوالیکن اب نارمل ہوگیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نےکہا جان بھی چلی جائےکھیلوں گا کیونکہ یہ اعزاز ہے رضوان کاجذبہ دیکھ ‏کرانہیں میدان میں اتارا گیا رسک تو زندگی میں آتے رہے ہیں کسی کی زندگی کا کچھ علم نہیں۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ دبئی کھلاڑی اور کوچ کےدرمیان گہرا رشتہ ہوتا ہے شکست کادکھ سب کو ہےلیکن ہار جیت ‏کھیل کاحصہ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں