پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا، گورنرپنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے ہتک عزت بِل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےعہدیداران نے ملاقات کی جس میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ایم پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندے موجود تھے۔

صحافتی نمائندوں نے گورنرپنجاب کو ہتک عزت بل پر تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے صحافیوں کے تحفظات سنتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا، متنازع شقوں پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائےگا تمام اسٹیک ہولڈرز کو گورنر ہاؤس مدعو کروں گا بل پر پہلے بھی مشاورت ہونی چاہیے تھی۔

سید حسن مرتضیٰ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے پی پی اس حالت میں ہتک عزت بل کو سپورٹ نہیں کرتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں