تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، عمران خان کا دو ٹوک موقف

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، مجھ اکیلے کوبھی استعفیٰ دینا پڑا تو میں استعفیٰ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب عمران خا ن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی ، جس میں آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ہدایات دیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو عمران خان نے پارٹی استعفوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے فیصلہ کرلیا ، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب ، مراد سعید ، عالیہ حمزہ اور علی زیدی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔