مر جاؤں گا ویکسین نہیں لگواؤں گا، امریکا میں کورونا اور ویکسین کا مذاق اڑانے والے شخص کی وائرس نے جان لے لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کا 34 سالہ شخص کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسٹیفن ہارمون نامی شخص نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس اور ویکسینیشن کا مذاق اڑایا اور آخری دم تک ویکسین نہ لگوانے کے فیصلے پر ڈٹا رہا۔
سوشل میڈیا پر اسٹیفن نے لکھا کہ مجھے 99 پریشانیاں ہیں لیکن ان میں ایک ویکس (ویکسین) نہیں۔ چرچ کے رکن اسٹیفن نے کہا کہ وہ اپنے مذہبی عقیدے پر یقین رکھتے ہیں جو ان کی حفاظت کرے گا۔
ایک ماہ تک وائرس سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والے شخص نے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے سے انکار کر دیں گے۔
ہلسنگ چرچ کے بانی برین ہیوسٹن نے اسٹیفن کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی اپنی مرضی اور انفرادی فیصلہ ہے۔