جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا بند کروا دوں گی، بشریٰ انصاری نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک بھر میں سوشل میڈیا بند کروانے کا عندیہ دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے پڑھائی چھوڑ کر سوشل میڈیا کے ذریعے پیسہ کمانے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی پذیر ملک ہے جس کو ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن یہاں تو بچے پڑھ ہی نہیں رہے اور بغیر پڑھے پیسے کما رہے ہیں حالانکہ کے بچوں کی توجہ صرف اور صرف پڑھائی پر ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر ایک دن کے لیے حکومت میرے حوالے کی جائے تو میں سوشل میڈیا بند کروا دوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ترجیحات کا علم تھا اسی لیے میں نے اپنی زندگی میں 75 فیصد وقت اپنے گھروالوں کو دیا ہے اور اپنی زندگی میں صرف 25 فیصد کام کیا ہے، میں جو کردار ایک بار کرلوں وہ دوبارہ دہرانے سے گریز کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں