منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘سعودی ہم منصب کی دعوت قبول کرلی جلد دورہ کروں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کی دورہ سعودیہ کی دعوت قبل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات ‏کی جس میں سفیر نے فوادچوہدری کو سعودی ہم منصب کا عوت نامہ پیش کیا۔

فوادچوہدری کو سعودی ہم منصب کی دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر ‏لی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ہم منصب کی دورہ کی دعوت قبول کرلی ہے جلد دورہ ‏کروں گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےمابین گہرے برادانہ تعلقات ہیں میڈیاتعاون کو ‏مزیدوسعت دینےکی ضرورت ہے۔ ‏

ملاقات میں دونوں فریقین کا کورونا پر تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‏فوادچوہدری نےسعودی سفیرکواسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سےآگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں