منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میری خواہش ہے بار بار مکہ اور مدینہ جاؤں، احسن خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکار احسن خان نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں گزرے شب و روز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جنہیں اللہ نے استطاعت دی ہے وہ ایک بار اللہ کے گھر کی زیارت ضرور کریں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے خوبصورت اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں جس قدر روحانی سکون ملا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

اداکار نے نجی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مقامات پر ایسا محسوس ہوا جیسے ہر لمحے رحمتوں کی برسات ہو رہی ہو۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے استطاعت دی ہے وہ ایک بار ضرور اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور جتنی جلدی ہو سکے اس فریضے کو سر انجام دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بار بار مکہ اور مدینہ جاﺅں اور دلی اطمینان حاصل کروں۔

احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

معروف اداکار احسن خان نے رواں سال کے آغاز پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی دعائیں کیں تھی۔

انہوں نے اس دوران ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ مسجد نبوی کے دروازے کے سامنے کھڑے ہیں۔

احسن خان نے لکھا تھا کہ شکریہ میرے رب آپ نے اس ناچیز کو یہ سلام پیش کرنے کا موقع دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں