منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور نامور اداکار انیل کپور نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے بھارتی فلم نگری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پندرہ سال کی عمر میں 1971 میں ششی کپور کے ساتھ فلم میں پایل تو گیت سے آغاز کیا.اور انہوں نے اپنا ڈیبیو 1979 میں ہمارے تمہارے فلم سے کیا لیکن اداکار کو شہرت 1982 میں فلم شکتی سے ملی.

1982 کے بعد سے نامور اداکار نے بھارتی سنیما میں اپنی بہترین ادکاری کی وجہ سے بہت ساری کامیاب فلمیں دیں،اس کے علاوہ اداکار نے ہالی ووڈ فلم اندسٹری میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لیے.

ANIL POST 2

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی آئیفا2016 کی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا خواہش مند ہوں،ان کا کہنا تھا کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس سے آپس میں محبتیں بڑھتی ہیں.

ANIL POST

یاد رہے رواں ماہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے دعوت دی گئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا اور شاید میں جلد آؤں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ میں وہاں آنے کے لئے ترس رہا ہوں.

انیل کپور نے مزید کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں،جب پاکستانی میری فلم دیکھتے اور پسند کرتے ہیں.

واضح رہےاس سے قبل ہریتک روشن ،رنبیر کپور،رشی کپور اداکارہ کرینہ کپور،ودیا بالن سمیت متعدد اداکارپاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں