اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘حیران ہوں میرا استعفیٰ اسمبلی کیسے پہنچا؟ استعفیٰ واپس لوں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

رہنمان لیگ سجاد اعوان نے کہا ہے کہ میں خود حیران ہوں میرا استعفیٰ قومی اسمبلی کیسے پہنچا ہے، اسپیکر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ واپس لےلوں گا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد اعوان نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو وٹس ایپ کیا تھا، اپنا استعفیٰ پارٹی صدر اور جنرل سیکریٹری کو وٹس ایپ کر دیا تھا، وٹس ایپ میں لکھا تھا میں اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کےحوالےکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو استعفےکی اصل کاپی لاہور میں جمع کراؤں گا لیکن خود حیران ہوں میرا استعفیٰ قومی اسمبلی کیسے پہنچا ہے، اسپیکر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ واپس لےلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کر کےاسپیکر سےملاقات کروں گا اور اسپیکرقومی اسمبلی سے استعفے سے متعلق بات ضرور کروں گا۔

لیگی ارکان کے استعفے موصول، اسپیکر نے تصدیق کردی

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو پی ایم ایل ن کے 2 استعفے بھجوائے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے 2 ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسپیکر نے کہا کہ دونوں ارکان نے استعفیٰ نہیں بھیجا تو میرے پاس کیسے آ گیا، استعفوں پر دونوں ارکان کےدستخط موجود ہیں، رولز اورقانون کےمطابق ہاؤس چلاؤں گا بطور اسپیکر کسی پارٹی کا ممبر نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں