14.5 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی، نتاشہ علی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشہ علی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی۔

اداکارہ نتاشہ علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فلموں میں کردار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے کھلاڑیوں کی تصاویر دکھا کر پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائیں گی تو ان میں سے کسے کونسا کردار دیں گی؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی جبکہ کپتان بابر اعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی اور افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہوگا۔

اُنہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔

نتاشہ علی کی کاسٹ سُن کر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان وِلن نہیں لگتے جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاید وہ تصویر میں وِلن لگ رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وِلن خوبصورت بھی ہوتے ہیں، اداکار بابر علی کی مثال ہی لے لیں، یہ پُرکشش ہیں لیکن انہوں نے کئی بار وِلن کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں