اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

این ای سی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ لوگ صحیح گائیڈ نہیں کر رہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی میٹنگ ہونے نہیں دی جاتی۔انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی پر ایک سال میں 2 اجلاس ہونے چاہیےتھے،2 سال کے دوران این ایف سی کے صرف 2 اجلاس ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کے لیے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں