اشتہار

رضوان نے نئے وکٹ کیپرز کیلیے ’دروازے کھول‘ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

تینوں فارمیٹ میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد رضوان نے پی ایس ایل کے ذریعے ابھرنے والے نئے وکٹ کیپرز کے لیے دل کھول دیا۔

محمد حارث، حسیب اللہ اور اعظم خان کی صورت میں نوجوان کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں جس سے وکٹ کیپر کا شعبہ اب مزید مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔

اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میں پاکستانی اسکواڈ میں ایک یا دو نہیں بلکہ کم از کم پانچ وکٹ کیپر رکھنا پسند کروں گا لیکن انہیں اس کے لیے مطلوبہ معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں مقابلہ سے پریشان نہیں ہوں درحقیقت میں خود پاکستان میں مزید وکٹ کیپرز تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

رضوان نے کہا کہ میں نے حال ہی میں حسیب اللہ کو دیکھا ہے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کی تکنیک واقعی اچھی ہے تاہم کھلاڑیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس سطح پر کھیلے جو بطور پاکستانی کھلاڑی کے لیے ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں