منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘انگلش کپتان نے فون کیا تو مستعفی ہونے کا مشورہ دوں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسٹ میں پہ در پہ شکستوں پر انگلش کپتان جوروٹ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جانے لگا۔

سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ جوروٹ کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دوں گا کیونکہ وہ اب کپتانی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے لیکن بطور سینئر پلیئر ٹیم کا حصہ رہ سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مائیکل وان نے جوروٹ کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں 4-0 ایشیز اور 1-0 ویسٹ انڈیز سیریز شامل ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں جوروٹ کو ایک عرصے سے جانتا ہوں اور اسے آگے لانے میں جو کچھ ممکن تھا وہ کیا، میں سمجھتا ہوں کہ روٹ خود ہی قیادت چھوڑ دیں اس سے قبل کہ ان سے استعفیٰ لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اگلے ہفتے جو روٹ انہیں فون کر کے مشورہ مانگیں گے تو وہ انہیں قیادت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں