ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے، رافیل گروسی

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ اقوام متحدہ نیوکلیئر واچ ڈاگ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ اقوام متحدہ نیوکلیئر واچ ڈاگ رافیل گروسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر لگام لگانے کیلئے معاہدے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو ہتھیاروں کے درجے تک لے جا رہا ہے، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت حریف ممالک چین اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس ہمارے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں ہیں، جو اچھا شگون نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دفاعی اخراجات پر امریکا کا ہزار ارب ڈالر خرچ ہو رہا ہے، جو دیگر چیزوں پر ہونا چاہیے۔ ان اخراجات کی کمی کے لیے دونوں ممالک سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کو جی سیون سے نکالنا غلطی تھی۔ روس کی اس میں دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی۔

لاکھوں ڈالر واپس کرو، ٹرمپ نے روئٹرز، نیویارک ٹائمز سمیت میڈیا اداروں کو لتاڑ دیا

واضح رہے کہ چین اور روس کو دنیا میں امریکا کے حریف ممالک مانا جاتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کو ویڈیو کال کی تھی جبکہ تین روز قبل ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں