بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کے تمام جوہری اثاثوں کو محفوظ قرار دے دیا اور کہا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی.
تفصیلات کے مطابق بھارت کو بین الاقوامی سطح پر پھر ہزیمت کا سامنا ہے ، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق پروپیگنڈے پر منہ کی کھانی پڑی۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کے تمام جوہری اثاثوں کو محفوظ قرار دے دیا اور پاکستان میں تابکاری کے اخراج سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں۔
بی بی سی کو بتایا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی، بھارتی حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں۔
گذشتہ روز پاکستان نے اپنےجوہری ہتھیاروں سے متعلق بھارتی وزیردفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مؤثردفاعی صلاحیت دیکھ کربھارتی وزیردفاع کو مایوسی کاسامناکرناپڑا۔
ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت میں جوہری اورتابکارموادکی باربارچوری کے واقعات پرآئی اے ای اے کوتشویش ہونی چاہیے، عالمی برادری کو بھارت سے ایٹمی مواد کی اسمگلنگ کے واقعات پرتشویش ہونی چاہیے۔
پاکستان نے بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔