اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

امریکی حملے کے بعد جوہری تنصیبات کے باہر تابکاری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، آئی اے ای اے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا اہم بیان آگیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے نے بتایا کہ ابھی تک فردو، اصفہان اور نطنز کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

جوہری توانائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس وقت تک آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے سنگین اور دور رس نتائج ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

اس نے بتایا کہ ایران کی صورتحال کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے کیونکہ مزید معلومات دستیاب ہوں گی۔

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایران پر حملہ کر دیا ہے اور اس کی جوہری تنصیبات تباہ کر دیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ہم نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا، طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں سائٹس کو نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے کے بعد ایران کی فضائی حدود سے باہر آگئے، فردو میں قائم مرکزی جوہری پلانٹ پر کئی بم گرائے گئے، حملے میں امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ رات 10 بجے وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کروں گا، ایران کو اب اس جنگ کو ختم کرنے کیلیے راضی ہونا چاہیے، تہران میں کامیاب فوجی آپریشن امریکا، اسرائیل اور دنیا کیلیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں