تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

آسام : بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ایس یو تھرٹی تیز پور میں گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کے علاقے تیز پور سے اڑنے والا لڑاکا طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس یو تھرٹی ائیرفورس کے زیر استعمال تھا جو جمعرات کے روز فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا، خوش قسمتی سے طیارہ آبادی پر نہیں گرا۔ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ 2015 میں بھی تیز پور کے علاقے میں ایس یو تھرٹی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا۔

اس سے قبل بھارتی فوج اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر گرانے کاکارنامہ بھی سرانجام دے چکی ہے جس کو پوشیدہ رکھا گیا تھا البتہ ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہل خانہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد میڈیا پر ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -