تازہ ترین

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث مگ 21 جنگی جہاز حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

بھارتی ایئرفورس(آئی اے ایف) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ کیپٹن گپتا ہلاک ہوا۔ جہاز تربیتی پرواز پر تھا اور لینڈنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

فضائیہ نے ہلاک پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2019 میں بھی بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27 معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے علاقے جودھ پور میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

جبکہ مارچ سے ایک ماہ قبل بھی بھارتی جہاز کے تباہ ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -