جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے پر این چیپل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیر این چیپل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے میرے خیال میں بابر بہت اچھا کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کو کہیں چھوڑ کر نہیں جانے والے شاید ٹیم کو اچھا کپتان بھی مل جائے لیکن پی سی بی روش ہے کہ یہ کپتانوں کو بار بار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کا آسٹریلیا میں سابقہ ریکارڈ اچھا نہیں ہے یہاں تک کہ جب ان کی ٹیم اچھی تھی تب بھی ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ابھی اچھے فاسٹ بولر ہیں لیکن آسٹریلوی پچز پر باؤنس نے ہمیشہ پاکستانی بیٹرز کو تنگ کیا ہے۔

این چیپل نے کہا کہ اگر آپ آسٹریلیا کو دیکھیں تو ٹیم کمزور ہے لیکن بولنگ لائن کافی مضبوط ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ پاکستانی بیٹرز کو پریشان کردیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ آسٹریلیا سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہین جس کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں