اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ایان ہیلی، ڈیوڈ وارنر کو مزید ایک سال کرکٹ میدان میں دیکھنے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کو سابق آسٹریلوی کرکٹر ایان ہیلی مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں سنچری بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ وارنر اپنی آخری سیریز کھیل رہے ہیں تاہم سابق کینگرو کرکٹر ایان ہیلی انہیں مزید ایک سال کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایان ہیلی نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ڈیوڈ وارنر کی 164 رنز کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگ میں وارنر کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا کو پرتھ ٹیسٹ جیتنے میں مدد ملی اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مزید ایک سال ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں تو میں اس کی حمایت کروں گا۔

انہوں نے وارنر کو آسٹریلیا کے سابق لیجنڈز کھلاڑیوں مارک وا اور مائیکل سلیٹر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی اور کھلاڑی کو نہیں جانتا جس نے مشکل حالات میں بھی اتنی جلدی 160 رنز بنائے ہوں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سے سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے اسی لیے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان ٹور میں ان کوفیئر ویل دینے کا فیصلہ کیا جس پر تنقید کی جا رہی ہے تاہم وارنر نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ کر اپنے نقادوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں