جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آیاٹا نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آیاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم نے پی آئی اے کے آڈٹ کا بیشترحصہ مکمل کرلیا اور پی آئی اے کے طریقہ کار، شفافیت اور آڈٹ میں تعاون پراظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، آیاٹاکی آڈٹ ٹیم نےپی آئی اےانتظامیہ کوبریفنگ دی اور پی آئی اے کے طریقہ کار، شفافیت اور آڈٹ میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بہت جلدآڈٹ ٹیم مشاہدات،نتائج سےآگاہ کرےگی، پی آئی اےسیفٹی کےمعیار میں مسلسل بہتری پریقین رکھتی ہے ، آڈٹ کےنتائج پرعمل درآمد کویقینی بنایاجائے گا۔

سی ای اوپی آئی اےارشدملک نےآڈٹ ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کی قابلیت،پیشہ وارانہ مہارت کوبھی سراہا، آڈیٹرز نے 7ستمبر سے کام کا آغاز کیا، جو 18 ستمبر کو مکمل ہوگا۔

اس سے قبل آڈٹ ٹیم آئی او ایس اے نے پی آئی اے کی عبوری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ، جس میں کہا گیا کہ 2018 میں ہونے والے آڈٹ کے مقابلے میں مشاہدات کئی درجہ کم نکلے، ٹیم نے 5 روزہ آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے سیفٹی کے 1 ہزار 72 پیرا میٹرز کی جانچ کی۔

آڈٹ کی عبوری رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے 98.5 فیصد پیرا میٹر پر آڈٹ کو مطمئن کرلیا، دیگر کا جواب ابھی دیا جانا ہے۔

ترجمان کے مطابق آڈٹ کا مقصد پی آئی اے کے سیفٹی میعار اور طیاروں کی جانچ پڑتال ہے، ایئر لائنز کا ہر 2 سال بعد جائزہ لیا جاتا ہے، آئی اے ٹی اے کے تحت تجارتی ہوا بازی میں حفاظت کی کارکردگی پر نتائج جاری کیے جاتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں