اسلام آباد : آئی بی کا خط حقیقت ہے ایک اور گواہی آگئی، نون لیگ کے رکن طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے ڈی جی آئی بی نے خط پر موجود اپنے دستخط پہچان لیے ہیں، ہمیں خط کی انکوائری سے غرض نہیں خط کی منسوخی چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاض پیرزادہ کے بعد نون لیگ سے ایک اور آواز بلندہوگئی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی بی کا خط حقیقت پر مبنی ہے۔
ڈی جی آئی بی نے خط پر موجود اپنے دستخط کی تصدیق بھی کی تھی، پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ خط کا معاملہ سینتیس ارکان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کاہے۔
وزیراعظم سے کہا ہے کہ ہماری ساکھ اورعزت پرحرف آیا ہے، میڈیا جان بوجھ کر ہمارے خلاف کہانی نہیں گھڑتا، خط کومنسوخ کریں۔
مزید پڑھیں: آئی بی کا خط اصلی ہے، میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائینگے، ریاض پیرزادہ
طاہربشیرچیمہ نے دیگر لیگی ارکان کی طرف سے میزبان ارشد شریف کا شکریہ بھی ادا کیا، لیگی رکن کا کہنا تھا کہ اپنےطور پربھی خط کی چھان بین کررہے ہیں تہہ تک پہنچ کر رہیں گے ارکان پارلیمنٹ کی جاسوسی کاعلم نہیں۔