تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروناوائرس کیلئے آئی بی ایم کے سپرکمپیوٹر نے 77 دوائیں تلاش کرلیں

واشنگٹن : آئی بی ایم کے سمٹ نامی سپر کمپیوٹر نے 77 ادویات تلاش کی ہیں جو ہلاکت خیز کرونا وائرس کے علاج میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے 200 کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اور ابھی تک سائنس دان اس وائرس کا علاج ڈھونڈے میں ناکام ہیں۔

سائنس دانوں نے کرونا کے علاج کےلیے ملیریا، ایڈز، اور ایبولا کی ادویات کا بھی تجربہ کیا ہے لیکن تاحال وہ بھی کارآمد نہیں ہوا۔

آئی بی ایم کے سپر کمپیوٹر سمٹ کو اوک ریج نیشنل لیبارٹری نے کوویڈ 19 کے علاج میں کارآمد ثابت ہونے والی دوائیں تلاش کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر سمٹ نے 77 دوائیں تجویز کی ہیں۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وائرس انسانی خلیوں کو جکڑتا ہے اور اس تحقیق میں ان مرکبات کو تلاش کیا گیا ہے جو وائرس کو ایسا کرنے سے روکے۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس ایسی دواؤں کی فہرست موجود ہے جو وائرس کو روکنے اور مریض کو انجیکشن لگانے سے روکنے کےلیے کام کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں مریضوں پر ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا استعمال کی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

کوویڈ انیس کے زیر علاج 24 مریضوں کا علاج ملیریا کی دوا سے کیا گیا جس سے چھ دنوں کے اندر اندر کرونا وائرس کے 75 فیصد جراثیم کا خاتمہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -