بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے صاحبزادے ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کو نفرت انگیز دنیا قرار دے دیا۔
اداکار ابراہیم علی خان نے حال ہی میں کرن جوہر کی فلم نادانیاں سے ڈیبیو کیا اگرچہ فلم سے توقعات بہت زیادہ تھیں لیکن اسے ناقدین نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ابراہیم بھی آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنے۔
تاہم حالیہ انٹرویو میں 24 سالہ اداکار نے اعتراف کیا کہ لوگ بہت زیادہ توقعات کے ساتھ فلم میں جاتے ہیں کہ یہ کیا ہونا چاہیے۔ یہ کوئی شاندار فلم نہیں تھی۔ یہ ایک میٹھی، ہوا دار روم کام تھی۔
یہ پڑھیں: فلم ’نادانیاں‘ کے منفی جائزے پر ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دھمکی دے دی
ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کو ‘نفرت انگیز دنیا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں انھوں نے اور فلم دونوں کو ٹرول کیا ہے۔ تاہم وہ اپنے خود اعتمادی پر قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محنتی لوگوں کے ساتھ کام کیا اور ہم نے ایک اچھی فلم بنائی لیکن مستقبل کے پروجیکٹس میں مزید محنت کروں گا۔
اداکار نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر ’نادانیاں‘ اچھی لگی اور اس میں کام کرنے میں مزہ آیا۔
ابراہیم علی خان نے ’نادانیاں‘ کا برا ریویو دینے پر پاکستانی فلمی ناقد تیمور اقبال کو دھمکی دینے کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا آئندہ اپنے غصے پر قابو رکھنے کی کوشش کروں گا۔