اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فلم ’نادانیاں‘ کے منفی جائزے پر ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان ’فلم نادانیاں‘ کی برائی کرنے پر پاکستانی نقاد تیمور اقبال کو بدصورت بنانے کی دھمکی دے دی۔

اداکار ابراہیم علی خان نے فلم ’نادانیاں‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جس میں جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

سیف کے بیٹے فلم میں اپنی پرفارمنس پر نٹیزنز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فلم نقاد تیمور اقبال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ ابراہیم نے ان کی سخت تنقید پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تیمور اقبال نے انسٹاگرام پر ابراہیم کے ساتھ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ابراہیم نے انہیں ’بدصورت‘ کہہ کر شدید الفاظ میں جواب دیا۔

ابراہیم علی خان نے کہا کہ تیمور، تم میرے بھائی کے ہم نام ہو، مگر تمہارا چہرہ وہ نہیں ہے۔ تم ایک گندی مخلوق ہو اور اگر تم سڑکوں پر کہیں ملے تو میں تمہیں مزید بدصورت بنا دوں گا۔

تیمور نے اس پیغام کا نہایت پرسکون جواب دیا کہ وہ ابراہیم کے والد کے بڑے مداح ہیں۔ "وہی انسان میں فلم میں دیکھنا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے اور ابراہیم کی جانب سے اس طرح کی زبان کے استعمال پر تنقید ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں