-ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلم ’نادانیاں‘ سے ڈیبیو کرنے والے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ خوشی کپور بھی نظر آئیں گی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’ناڈانیاں‘ سے شونا گوتم بھی ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔ شونا گوتم اس سے قبل نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی کتنے فالوورز ہوگئے؟
نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہر محبت کی کہانی تھوڑی سی نادانی ہوتی ہے۔ ابراہیم علی خان اور خوشی کپور لانچنگ فلم ’نادانیاں‘ جلد نیٹ فلکس پر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل فلمساز کرن جوہر نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیف علی خان کے بیٹے کو اپنی پروڈکشن کمپنی ’دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت لانچ کریں گے۔
خوشی نے بھی جمعہ کو انسٹاگرام پر نامعلوم شخص کا اسنیپ شاٹ پوسٹ کر کے پروجیکٹ میں اپنی شمولیت کا اشارہ کیا تھا۔
’نادانیاں‘ کے پروڈیوسرز فلم نوجوان جوڑے کی محبت کی کہانی بیان کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروڈیوسرز کا کہنا تھا کہ محبت ہمیشہ سے ہماری فلموں کی کہانی کا مرکز رہی ہے اور ’نادانیاں‘ کے ساتھ ہم اسے اس کی خالص جوان شکل میں پیش کر رہے ہیں۔