پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ابراہیم لونی کی موت : میڈیکل رپورٹ نے پی ٹی ایم کی ملک دشمن سازش بے نقاب کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : ملک دشمنوں کی جانب سے قومی اداروں کو بدنام کرنے والے عناصر کا چہرہ کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی رپورٹ نے بے نقاب کردیا، ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا ملک دشمن پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔

پی ٹی ایم قیادت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی ایم بلوچستان کے عہدیدار ابراہیم لونی کی موت کے ذمہ دار پاک فوج اور ریاستی ادارے ہیں، ملک دشمنوں کی اس سازش کا کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: مقتول متورکئی کے بھائی نے قتل کی ذمہ داری پی ٹی ایم رہنماؤں پر عائد کردی

کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی منظرعام پر آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی، ابراہیم لونی کی موت رواں سال دو فروری کو ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کی سازشیں اور جھوٹ اس سے پہلے بھی بےنقاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں