افغانستان کے نوجوان بلے باز ابراہیم زردان نے تاریخ ساز اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
ابراہیم زدران نے بدھ کو چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے۔ زدران نے اس اننگز کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑ دیے۔
زدران نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔
زدران نے بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈز کی دھوم مچادی۔ وہ واحد افغان بلے باز ہیں جس نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دونوں میں سنچریاں بنائیں۔
177 رنز کی اننگز کسی افغان بلے باز کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
23 سالہ کرکٹر آئی سی سی ٹورنامنٹ میں 150 سے زیادہ رنز بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور بھی درج کیا۔
اننگز کے بعد بلے باز نے میزبان براڈکاسٹر کے ساتھ مڈ گیم انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایک سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس لیے میں خود پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا۔