تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی : سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کے معاملے پر جونین نائے کی سربراہی میں اکاؤ کی 9رکنی آڈٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم 10 دسمبرتک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، اس دوران سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے ایئرنیوی گیشن، ایروڈرومز، ایئراسپیس اور مختلف ایئرپورٹس سمیت اکاوٴایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا بھی آڈٹ ہوگا۔

ٹیم کوپی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹیم پی آئی اے کےفلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ سمیت شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی۔

ڈی جی سی اےاےکی سربراہی میں عالمی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد اتوار کو لاہور پہنچے گا، چاررکنی وفد پیر کو لاہورایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

برطانوی وفد کوایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے ، دورے کا مقصد لاہور سے براہ راست برطانیہ کی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

برطانوی سیکیورٹی ٹیم لاہور کے بعد کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی جبکہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کو جوائنٹ سرچ بیگجز کاوٴنٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گا، اس دوران برطانوی وفد سامان، اسکریننگ اوردیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کاجائزہ لےگا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں