جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سال 2023 فضائی حادثات کے لحاظ سے پچھلے 5 سال میں سب سے محفوظ رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے 2023فضائی حادثات کےلحاظ سےپچھلے5سال میں سب سے محفوظ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی سفر کے عالمی ادارے اکاؤ نے 2023 کیلئے پانچ سالہ سیفٹی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ سال 2023میں دنیا میں صرف ایک بڑا ہوائی حادثہ ہوا، اس دوران فضائی حادثات میں72 افرادجان سےگئے۔

عالمی ہوا بازی کی تنظیم کا کہنا تھا کہ 2023میں ہوائی مسافروں اور فلائٹوں کی تعدادمیں قابل ذکر اضافہ دیکھاگیا، سال کے دوران 4 ارب سے زائد مسافروں نے ساڑھے 3 کروڑ سے زائد پروازوں پرسفرکیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوائی مسافروں اور پروازوں کی تعداد کووڈسےقبل کے2019 کےریکارڈسےکم رہی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں