اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

مشاہد حسین نے اہم اعزاز پالیا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: سینئر سیاستدان و لیگی رہنما مشاہد حسین نے عالمی سطح پر بڑ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (آئی سی اے پی پی) نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو معاون چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں منعقدہ کانفرنس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید کو آئی سی اے پی پی کا متفقہ طور پر معاون چیئرمین منتخب کیا۔

- Advertisement -

تینتیس ممالک کی ستر سیاسی جماعتوں کے دو سو نمائندگان اور رہنماؤ ں نے اجلاس میں شرکت کی، ایران اور تھائی لینڈ نے تنظیم کے معاون چیئرمین کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا۔

چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکیہ اور انڈونیشیا نے ووٹنگ سے قبل ہی اس تجویز کی بھرپور حمایت کی، جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ چنگ اییونگ کو آئی سی اے پی پی کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کانفرنس کے شرکا کی جانب سے خود پر کئے گئے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس انتخاب کرتے ہوئے اپنے اور پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی اہم عالمی فورم کا انتخاب قابل فخر ہے جو دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیاء کی سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندگان پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ایشیا کے لیے تاریخی تبدیلی کا حامل ہے،اقتصادی،سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں