دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی آل ٹائم بیٹسمین رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آل ٹائم بیٹسمین کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈین لیجنڈ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد رینکنگ میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
فہرست میں آسٹریلیا کے گریک چیپل تیسرے، انگلینڈ کے بیٹسمین ڈیوڈ گوور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
Pakistan great Zaheer Abbas reached 931 rating points in the ICC ODI Batting Rankings in 1983, which puts him second on the all-time list ✨ #ICCHallOfFame pic.twitter.com/tkURocvnUi
— ICC (@ICC) August 26, 2020
آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست میں آسٹریلیا کے ڈین جونز پانچویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھٹے، پاکستان کے جاوید میانداد کا ساتواں نمبر ہے۔
اسی طرح ویسٹ انڈیز کے برائن لارا آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نویں اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ جاری کردہ فہرست میں 9 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ موجودہ دور کے صرف ایک کھلاڑی ویرات کوہلی شامل ہیں، قومی ٹیم کا موجودہ دور کا کوئی کھلاڑی فہرست میں جگہ نہ بناسکا۔