منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ انگلینڈ سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں، جس میں قومی ٹیم کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور زمابوے کے سکندر رضا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا بھی ٹیم میں شامل ہیں اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں