جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 3 کرکٹرز شامل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا ہے اس میں پاکستان کے تین کرکٹرز شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں پاکستان کے تین کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں سب سے زیادہ سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تین، تین جب کہ ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

اس ٹیم میں ون ڈے کی عالمی چیمپئن کرکٹ سپر پاور آسٹریلیا سمیت بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کا کوئی ایک کھلاڑی شمولیت کا حقدار نہیں قرار پایا ہے۔

آئی سی سی کی اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی قیادت چیرتھ اسالنکا کے سپرد کی گئی ہے جب کہ وکٹ کیپر کوشل مینڈس ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

چیرتھ اسالنکا، کوشل مینڈس، پتھم نسانکا، ونندھو ہسارنگا (سری لنکا)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف (پاکستان)، رحمان اللہ گرباز، عظمت اللہ اے ایم غضنفر (افغانستان) اور شرفن رتھرفورڈ (ویسٹ انڈیز)۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنا کر گرین شرٹس کو پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز دلایا جب کہ حارث رؤف کی بہترین بولنگ کی بدولت پاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرانے میں کامیاب رہا تھا۔

مذکورہ دونوں کرکٹرز دونوں سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں