دبئی:آئی سی سی نے اکتوبرکے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں مینز کھلاڑیوں میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مینز کھلاڑیوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈملر، اور زمبابوے ٹیم کے سکندررضا پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔
🇮🇳 🇿🇦 🇿🇼
Top performers from the ongoing #T20WorldCup are the nominees for the ICC Men's Player of the Month for October 2022 🤩#ICCPOTM
— ICC (@ICC) November 3, 2022
ویمنز پلیئرآف دی منتھ کے لیے قومی ٹیم کی ندا ڈار شامل ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی جمائمہ روڈری گیس اور دیپتی شرما بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔