دبئی : آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ پچیس جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں آٹھ ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن کے درمیان سنگ لیگ کی بنیاد پر میچز ہوں گے۔ ہر ٹیم ایونٹ میں سات میچز کھیلے گی، ایونٹ چوبیس جون سے تئیس جولائی تک انگلینڈ میں ہوگا۔
افتتاحی میچ چوبیس جون کو میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، قومی ویمنز ٹیم پچیس جون کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگی۔ ستائیس جون کو انگلینڈ سے سامنا ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت سے دو جولائی کو ٹاکرا ہوگا۔
ویمنز کرکٹ ٹیم پانچ جولائی کو آسٹریلیا ، آٹھ جولائی کو نیوزی لینڈ، گیارہ جولائی کو ویسٹ انڈیزاور پندرہ جولائی کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اٹھارہ جولائی کو برسٹل اور بیس جولائی کو ڈربی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فائنل ستائیس جولائی کو کھیلا جائے گا۔