جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

آئی سی سی نےمینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے میز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 فروری 2020 سے 8 مارچ 2020 تک کھیلا جائے گا ایونٹ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 18 اکتوبر2020 سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گے اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل ہیں گروپ ون میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فائنل 15 نومبرکو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں