اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انٹرنیشل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا، ون ڈے لیگ کا آغاز انگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز30جولائی سے شروع ہوگی اور مذکورہ سیریز سے ہی ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز ہوجائے گا، ون ڈے لیگ مئی میں شروع ہونا تھی جو کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ون ڈے لیگ میں رینکنگ کی ٹاپ 13ٹیمیں حصہ لیں گی، اس لیگ کے ذریعے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا، ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہوگی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس مقابلے میں13 ٹیمیں حصہ لیں گی، دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ ممکنہ طور پر ان سیریز کے آدھے میچز یہ ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گی جبکہ بقیہ آدھے دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے۔ جبکہ ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں