جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، فاتح ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پرائز منی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود تیسری پوزیشن کی ٹیم کو چار لاکھ 50 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے۔

- Advertisement -

پوائنٹس ٹیبل پر موجود چوتھے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر موجود پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’فالو آن‘ سے متعلق آئی سی سی کی وضاحت آگئی

واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 23 جون تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا ہے۔

عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالفت ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لیے بلا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں