جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سرفراز احمد نے سٹے باز سے متعلق مکمل معلومات آئی سی سی کو دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سٹے باز عرفان کی جانب سے کی گئی پیشکش سے متعلق مکمل معلومات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کو فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹے باز کی جانب سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیشکش سے پی سی بی نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جس نے آج دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان کا بیان ریکارڈ کیا.

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے کپتان سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ سٹے باز کو کب سے جانتے ہیں؟ اور کیا اس سے قبل کوئی لین دین یا تحفہ وغیرہ قبول کیا ہے؟

- Advertisement -

پاکستانی کھلاڑی سے سٹے باز کا رابطہ، آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، نجم سیٹھی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق پوچھے گئے دوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا عرفان نامی شارجہ اسٹیڈیم کا ملازم ہے.

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران 17 اکتوبر کو دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پرعرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش ہوئی تھی جس پر قومی کپتان نے فوری طور پر پی سی بی کو آگاہ کیا تھا۔

 اسٹار کرکٹر سعید اجمل نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے بالکل ٹھیک کیا اگرکسی کاضمیرٹھیک ہوتواسےکوئی خریدنہیں سکتا اور کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ اپنے وطن کے جھنڈے کو ہمیشہ سربلند رکھیں۔

سعید اجمل نے کہا کہ زیادہ تر بُکی بھارت سے آتے ہیں اور بنگلادیش میں بھی ان کےآفس ہیں جو مختلف ذرائع استعمال کر کے کھلاڑیوں کو پیشکشیں کرتے رہتے ہیں لہذا نوجوان کھلاڑیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور اگر کوئی آفر آئے تو سب سے پہلے پی سی بی کو آگاہ کریں۔

دوسری جانب شہریوں نے سرفراز احمد کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرفراز نے قوم کو دھوکا نہیں دیا اور سٹے باز کو نہ صرف یہ کہ ٹکا سا جواب دیا بلکہ پی سی بی کو آگاہ کر کے قانونی چارہ جوئی کا راستہ بھی کھول دیا اور اب دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں